ویلڈن پاکستان! اگلے ہفتے ویکسین کا ایک نیا ریکارڈ بنے گا: اسد عمر

June 20, 2021


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے پاکستانی عوام کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ہفتے ویکسین کا ایک نیا ریکارڈ بنے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پچھلے ہفتے 12 تا 18 جون 23 لاکھ ویکسینیشنز کی گئیں۔

اسد عمر نے کہا کہ 12 تا 18 جون یومیہ 3 لاکھ 32 ہزار 877 ویکسی نیشنز کی گئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ 12 تا 18 جون کی ویکسینیشنز ایک ہفتہ کی سب سے زیادہ ویکسینیشنز ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج 15 لاکھ ویکسین ڈوزز پاکستان پہنچا دی جائیں گی جبکہ اگلے 10 دن میں 50 لاکھ ویکسین بھی پہنچادی جائیں گی۔