بومن ایرانی والدہ کے انتقال پر غمزدہ، اپنی کورونا ویکسی نیشن کروالی

June 21, 2021

تھری ایڈیڈیٹس، جولی ایل ایل بی، منا بھائی ایم بی بی ایس، ڈان، کوک ٹیل سمیت کئی فلموں میں لازوال کرداروں کے حامل 62 سالہ بومن ایرانی ان دنوں اپنی والدہ کے انتقال پر کافی غمزدہ ہیں۔

یاد رہے کہ بومن ایرانی کی 94 سالہ والدہ کا اس ماہ کے اوائل میں انتقال ہوا تھا، اپنے ایک دل کو چھونے والے انسٹا گرام پوسٹ میں بومن ایرانی کہتے ہیں کہ والدہ کی موت بہت بڑا دکھ ہے لیکن وہ 94 برس کی تھیں، تاہم جو دیگر کیسز ہیں وہ کافی افسوسناک ہیں۔

دوسری جانب بومن ایرانی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن کروالی ہے اور ان دنوں وہ وبا سے بچاؤ پر مبنی پروٹوکول پر عملدرآمد کررہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اب آگے بڑھنے کا یہی ایک راستہ ہے۔

انھوں نے زور دیا کہ ہر کوئی کورونا کی ویکسی نیشن کروائے۔

اس موقع پر انھوں نے والدہ کی زندگی کے حوالےسے انکی یادوں پر مبنی بعض چیزیں شیئر بھی کیں اور کہا کہ اس دکھ کو بھلانے میں کچھ وقت لگے گا، تاہم میں خوش ہوں کہ انھوں نے ایک اچھی زندگی گزاری۔