ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے تعلقات پر جیکی شروف نے لب کشائی کردی

June 21, 2021

کئی عرصے سے ٹائیگر شروف کے دیشا پٹانی کے ساتھ تعلقات پر ان کے والد جیکی شروف نے لب کشائی کردی اور کہا کہ ان دونوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیکی شروف کا کہنا تھا کہ ٹائیگر اپنی دوست کے ساتھ ڈیٹنگ 25 برس کی عمر سے کر رہے ہیں۔

تاہم انھوں نے اپنی گفتگو کے دوران دیشا پٹانی کا نام لیا اور کہا کہ ان کے بہت اچھے اچھے دوست ہیں۔

جیکی کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ ٹائیگر کی توجہ اپنے کام پر مرکوز ہے۔

خیال رہے کہ ٹائیگر اور دیشا کی ڈیٹنگ پر ان کی تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں، تاہم ان دونوں کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔