بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شیروف نے 18 برس قبل اپنی پروڈیوس کردہ فلم بوم کے فلاپ ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی ناکامی کی وجہ سے وہ اور ان کا خاندان مالی بحران کا شکار ہوگیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکی کا کہنا تھا کہ انھیں اس ناکامی کی وجہ سے اپنا گھر بھی بیچنا پڑا، جبکہ سخت محنت اور زیادہ وقت کام کر کے انھیں قرض چکانا پڑا۔
خیال رہے کہ فلم بوم 2003 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم میں امیتابھ بچن، جیکی شیروف، گلشن گروور، پدما لکشمی، مادھو سپرے، زینت امان اور کترینہ کیف نے کام کیا تھا اور اسے جیکی شیروف کی اہلیہ عائشہ شیروف نے پروڈیوس کیا تھا۔
فلم کی ناکامی کے حوالے سے جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر پہلے ہی بتا چکے ہیں۔
ادھر جیکی شیروف کا کہنا ہے کہ اپنے خاندان کا نام کلیئر کروانے کے لیے ان تمام افراد کی رقوم ادا کی جنکی ادائیگی ان پر واجب الادا تھے۔
بالی ووڈ ببل نامی میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ انھوں نے کچھ کوشش کی لیکن اس میں ناکامی ہوئی۔ بزنس میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہے یہ ضروری نہیں کہ ہم ہمیشہ اوپر ہی رہیں گے۔