کترینہ کیف ودیا بالن کی اداکاری کی معترف

June 21, 2021

اسٹار اداکارہ کترینہ کیف بھی ودیا بالن کی اداکاری کی معترف ہوگئیں۔

بالی ووڈ حسینہ نے ودیا بالن کی حالیہ فلم اور اس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ نے لکھا کہ یہ فلم اچھی ہے اور ہمیشہ کی طرح زبردست ودیا بالن کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر فلم شیرنی ریلیز ہوئی ہے جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

مذکورہ فلم میں ودیا بالن ایک فاریسٹ آفیسر کے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں۔