بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائیکا ارورا نے اپنے سدا بہار رہنے کا راز بتادیا۔
ایک انٹرویو کے دوران نامور ماڈل نے کہا کہ وہ اپنی اس خوبصورتی کا تمام تر سہرا یوگا کو دیتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسی وجہ سے وہ 47 برس کی عمر میں بھی نوجوان دکھائی دیتی ہیں۔
ملائیکا کا کہنا تھا کہ یہ آپ کی بہت مدد کرتا ہے، کیونکہ اس ورزش کو اسی مقصد کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب آپ یوگا کرتے ہیں تو اس دوران ورزش آپ کو نوجوانی کا احساس اور جلد کی نرمی کو دوبارہ بحال کرتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ آپ کی متوازن خوراک اور بہترین معیارِ زندگی بھی آپ کی جسمانی ساخت پر اثر انداز ہوتا ہیں۔