گڈانی بریکنگ یارڈ پر لنگر انداز جہاز کے معاملے میں پیشرفت

June 21, 2021

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر لنگر انداز تیل بردار جہاز کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام نے انٹرپول سے جہاز سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

حکام کے مطابق جہاز کے اندر اتنا سلج کیسے پہنچ گیا؟ انٹرپول مکمل تفصیلات فراہم کرے۔

ایف آئی اے حکام نے لیون فرانس میں واقع انٹر پول ہیڈ کوارٹز سے تفصیلات مانگی ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان آمد سے قبل یہی جہاز بنگلادیش اور بھارت میں بہت عرصے تک کھڑا رہا۔

ایف آئی حکام کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر لنگر انداز ہونے والے تیل بردار جہاز سے متعلق انکوائری کررہے ہیں۔