• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں


کینیڈا نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں۔

کینیڈین وزیر ٹرانسپورٹ نے پاکستان پر کینیڈا کے سفر کی عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کینیڈین وزیر نے کہا کہ کینیڈا نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی فلائٹس بحال کردی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا نے سفری پابندی پاکستان سے اٹھائی ہے جبکہ بھارت پرپابندی برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر کینیڈا نے پاکستان، بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک پر کینیڈا کے سفر کی پابندیاں عائد کررکھی تھیں۔

پاکستان میں بھارت کے مقابلے میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد اسلام آباد پر عائد سفری پابندیوں کے خاتمے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین