نسلہ ٹاور گرانے سے پہلے ایسی ہی عمارت متاثرین کو بناکر دیں، حافظ نعیم

June 21, 2021

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے سے قبل ایسی ہی عمارت متاثرین کو بناکر دی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں نسلہ ٹاور کے رہائشیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رہائشیوں کا کہنا تھا کہعمارت کاغذات کے اعتبار سے سرکاری محکمے سے منظور شدہ ہے، ہمیں بجلی، گیس اور پانی کے بل دیے جاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور غیر قانونی ہے تو اس کے بنانے والے کہاں ہیں؟

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ اس عمارت کو گرانے سے پہلے اسی نوعیت کی عمارت متاثرین کو بناکر دی جائے۔