تجاوزات کیخلاف آپریشن سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی، نماز جنازہ ادا

June 22, 2021

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تجاوزات کےخلاف جاری آپریشن پر خودکشی کرنے والے 60 سالہ شخص کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 60 سال کے دودل خان نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر گزشتہ روز صبح اپنے گھر میں خودکشی کی تھی۔

دودل خان کی نماز جنازہ راشد منہاس روڈ کے قریب ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد اہل محلہ نے راشد منہاس روڈ پر احتجاج کیا، احتجاج میں خواتین نے بھی شرکت کی، اہل محلہ کا کہنا تھا کہ فیڈرل بی ایریا گلشن مصطفیٰ لیز مکانات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔