ڈالر کی قدر میں 60 سے 90 پیسے تک اضافہ

June 23, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 60سے 90پیسے تک کا اضافہ ہو گیا،4ماہ بعد ایک بار پھر 158کی حدعبور کر گیا ، یورو کی قیمت ایک روپے اور برطانوی پاونڈ کی قیمت 2روپے بڑھ گئی ، منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید 60پیسے بڑھ گئی۔