سندھ میں کورونا کے 604 نئے کیسز، 10 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

June 23, 2021

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12782 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 604 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5368 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج مزید 501 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اب صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 309070 ہوچکی ہے۔ اب تک 4416656 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک 333781 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 19343 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 18726گھروں میں، 30 آئسولیشن سینٹرز اور 587 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 539 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 604 نئے کیسز میں سے 387 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 152، ضلع وسطی 92، ضلع جنوبی 68، کورنگی اور ملیر میں 26-26 اور ضلع غربی میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع بدین 36، میرپور خاص 23، ٹھٹھہ 20، سانگھڑ 16، حیدرآباد اور سجاول 15،15، جیکب آباد 11، نوشہرو فیروز 9، جبکہ قمبر، سکھر اور مٹیاری میں 7،7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح تھر پارکر اور ٹنڈو الہیار 6،6، دادو 4، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ، گھوٹکی اور شہید بینظیر آباد 3،3، لاڑکانہ اور شکار پور 2،2 جبکہ جامشورو اور کشمور سے ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔