عیدالاضحیٰ گرینڈ صفائی پروگرام سےمتعلق اجلاس،14ہزارٹن آلائشیں اٹھانےکاہدف

June 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کمپنی بورڈ کے ڈائریکٹرز حسین احمد فضل،یاسر بچہ اور مسرور حیدر ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ کمپنی کے ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے عیدالاضحیٰ کے موقع گرینڈ صفائی پروگرام بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی تمام آف روڈ گاڑیوں کو مرمت کیا اور عید سے قبل تمام گاڑیوں کوآن روڈ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کے حوالے سے شہریوں میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے اور اس سلسلے منتخب ممبران اسمبلی،تاجر برادری،وزیر اعظم ٹائیگر فورس اور سول سوسائٹی کی مدد حاصل کی جائے۔علی شہزاد نے کہا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے لینڈ فل سائیٹ پر ماحول دوست انتظامات کئے جائے۔ اس کے علاوہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عیدگاہوں اور جامع مساجد میں صفائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں۔ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر14ہزار ٹن آلائشیں اٹھانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔