• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلاء میں انسانی راکھ لے جانے والا کیپسول تباہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

خلاء میں 166 افراد کی راکھ لے جانے والا کیپسول بحرالکاہل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

جرمن اسٹارٹ اپ دی ایکسپلوریشن کمپنی (TEC) کے تحت خلاء میں بھیجا جانے والا نِکس (Nyx) کیپسول، جو اسپیس ایکس کے اشتراک سے لانچ کیا گیا تھا، زمین کے ماحول میں واپسی کے دوران پیراشوٹ کی خرابی کے باعث بحرالکاہل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

کیپسول وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے خلاء کی جانب روانہ ہوا اور اگلے روز زمین کے ماحول میں داخل ہوا، مگر واپسی پر پیراشوٹ کام نہ کرنے کی وجہ سے یہ سمندر میں گر گیا۔

 حادثے کے نتیجے میں کیپسول میں موجود بھنگ کے پودے اور 166 افراد کی راکھ سمندر میں دفن ہوگئی۔

یہ کیپسول دراصل دو اہم مقاصد کے لیے خلاء میں بھیجا گیا تھا جس میں سے مارشین گرو پراجیکٹ کے تحت بھنگ کے بیج خلا میں اگا کر یہ جاننا ہے کہ مائیکرو گریوٹی میں پودے کی افزائش پر کیا اثرات ہوتے ہیں، سیلیسٹس نامی کمپنی کی جانب سے 166 افراد کی راکھ خلا میں بھیج کر انہیں خلائی وداع دینے کا اعزازی عمل شامل ہے۔

ٹیکساس کی کمپنی سیلیسٹس اس سے قبل بھی انسانی باقیات خلا میں بھیجنے کے مشن کر چکی ہے تاہم یہ پہلا موقع نہیں کہ ان کا کوئی مشن ناکام ہوا ہو، 2023ء میں بھی ناسا کے ایک مرحوم خلانورد کی راکھ لے جانے والا راکٹ نیو میکسیکو کے اوپر فضا میں پھٹ گیا تھا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید