پیسےوصول کرنےکےباوجودکارپوریشن عملہ نقشہ منظورنہیں کررہا،شہری کاالزام

June 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) حامد نگر بوسن روڈ کے رہائشی میاں امجد نے ڈپٹی کمشنر ملتان ، چیف آفیسر تحصیل کونسل کو درخواست گزاری ہے کہ میں نے بوسن روڈ پر کمرشل بلڈنگ کے نقشہ کیلئے ایم ڈی اے کو فیسوں کی مد میں 35لاکھ روپے کی ادائیگی کر رکھی ہے لیکن تحصیل کونسل صدر کےعملہ نے ساڑھے چھ لاکھ روپے وصول کئے ، ساڑھے چھ لاکھ روپے کی وصولی کے باوجود نقشہ پاس نہ کیا اور مزید چار لاکھ روپے بطور رشوت وصول کئے لیکن پھر بھی نقشہ پاس نہ کیا ، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ عملے کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے ۔