نشتر ہسپتال میں کورونا کے 20 مریض زیرعلاج

June 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا۔اس طرح یکم اپریل 2020 سے 23جون تک کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 843 برقرار رہی ہے۔ نشتر ہسپتال میں 20 مریض زیر علاج ہیں۔13 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے۔12 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔32 کورونا کے شبہ میں داخل مریضوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔