بھارت :بیل گاڑی پر جانے والی انوکھی بارات

June 24, 2021

بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک دولہا نے پرانی روایات کو تازہ کرنے اور شہر کو گاڑیوں کے دھوئیں سے بچانے کیلئے اپنی بارات بیل گاڑی پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

اترپردیش کے شہر دیوریا میں چھوٹے لال نامی شہری کی یہ منفرد بارات دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جس نے بیل گاڑی پر 35 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

دولہے کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ سے ہی یہ سوچا ہوا تھا کہ اپنی پرانی روایات کو زندہ رکھنے کیلئے کچھ ایسا ہی کروں گا، آج کی نوجوان نسل پُرکھوں کی رسومات کو فراموش کر بیٹھی ہے اسی لیے میں نے یہ قدم اٹھایا۔