وزیراعظم عمران خان اپنے دیرینہ دوست ٹومو کے انتقال پر رنجیدہ

June 24, 2021

وزیراعظم عمران خان اپنے دیرینہ دوست طلعت محمود عرف ٹومو کے انتقال پر رنجیدہ ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں قریبی دوست کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔

عمران خان نے اپنے مرحوم دوست کیلئے لکھا کہ طلعت محمود کو ان کے تمام دوست ہمیشہ یاد کریں گے۔

عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں طلعت محمود کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔