پی ایس ایل فائنل کا مقابلہ بہت زبردست ہوگا، سرفراز احمد

June 24, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کا مقابلہ بہت زبردست ہوگا کیونکہ ملتان سلطانز کا مومینٹم بنا ہوا ہے۔

سرفراز احمد نے پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کی ناکامی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں کامبی نیشن نہیں بن پایا اسی لیے مشکل ہوئی، رسل اور ڈوپلیسی کے آوٹ ہونے سے مشکل ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں زیادہ تر مسئلہ انٹرنیشنل پلیئر کی وجہ سے آیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم فارم میں ہے ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں اچھا پرفارم کرے گی۔