ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

June 24, 2021


اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ 6 جولائی کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

مریم نواز کے وکیل ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر دلائل دیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی دونوں اپیلیں خارج کردی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے۔

عدالت نے اپیلیں خارج کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو ٹرائل کورٹ میں فیئر ٹرائل کا بھرپور موقع دیا گیا۔ جس کے بعد سزا کا فیصلہ ہوا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ضمانت پر ہونے کے باوجود بیرونِ ملک چلے گئے اور اس عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

نوازشریف نے احتساب عدالت سے سنائی گئی سزاوں کے خلاف اپیل کی تھی۔