حلیم عادل شیخ کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

June 24, 2021

صوبائی وزیر شبیر بجارانی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، صوبائی وزیر کے نوٹس میں 10 کروڑ ہرجانہ کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق حلیم عادل نے کندھ کوٹ کی چاچڑ برادری پر حملے، قتل کا جھوٹا الزام لگایا اور بغیر ثبوتوں کے الزامات لگا کر ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ دوبارہ پریس کانفرنس کرکے معافی مانگیں، معافی نامہ انگلش اور اردو اخبارات میں شائع کروایا جائے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شائع شدہ معافی نامہ تمام اراکین اسمبلی میں بھی تقسیم کیا جائے۔