پاکستان تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی بلیم گیم میں خواتین کو ہتھیار بنالیا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایان علی کا ذکر چھیڑا تو جواب میں پی پی اراکین کی جانب سے بھی اپنی تقریر میں خواتین کا استعمال کیا گیا۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پیپلز پارٹی کا ایان علی سے تعلق پوچھنے پر صوبائی وزیر مکیش چاولہ نے سیتا وائٹ کا ذکر چھیڑدیا۔
پی پی کی رکن سندھ اسمبلی شاہینہ شیر نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کا نام لے کر پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا۔
چند روز پہلے شہباز گل نے ایان علی کا تذکرہ کرکے ان بیانات کا سلسلہ شروع کیا تھا۔