سعودی عرب میں آج کورونا کے 1255 نئے کیسز، 14 مریض انتقال کرگئے

June 24, 2021

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 390 ہوگئی ہے اور 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 730 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے کہا کہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 1247 مریض صحتیاب ہیں۔