سبی میں درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا

June 25, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کو موسم شدیدگرم اور خشک جبکہ شام اور رات کے وقت موسیٰ خیل ،بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت36، بارکھان 37، دالبندین41، گوادر35،قلات32،خضدار37، لسبیلہ40، نوکنڈی42،سبی46،تربت42، ژوب 38اور زیارت میں 28ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج جمعہ کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا جبکہ شام اور رات کے دوران موسی خیل ،بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔