ہنزہ: فائرنگ سے کالج ٹیچر قتل

June 26, 2021

گلگت بلتستان کے ضلع وادی ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے کالج کے ٹیچر کو قتل کر دیا۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ قراقرم یونیورسٹی کے قریب کی گئی ہے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔

ملزمان قتل کی واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، مقتول کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ہنزہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور قتل کے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور بہت جلد اس کے ذمے داروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔