حریم شاہ کی منگنی ہوگئی؟

June 27, 2021

پاکستان کی متنازع ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

حریم شاہ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک لڑکے اور لڑکی کا ہاتھ نظر آرہا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے اور لڑکی دونوں نے اپنے ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔

حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا لیکن ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے کہ کیا واقعی حریم شاہ کی منگنی ہوگئی ہے۔

ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے ہیں تاہم حریم شاہ خاموش ہیں۔

یاد رہے کہ حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سیریز اردو فلکس پر پیش کی جائے گی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر کو دیکھا جائے تو ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔