عائزہ خان کے فیملی کے ہمراہ ساحل سمندر پر سیر سپاٹے

June 27, 2021

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان کی اپنی فیملی کے ساتھ ساحلِ سمندر پر سیر سپاٹے کرتے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُن کے ساتھ اُن کے دونوں بچے بھی موجود ہیں۔



تصویروں میں عائزہ خان اور اُن کے بچے گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے ساحلِ سمندر پر موجود ہیں جہاں وہ خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔


ایک تصویر میں عائزہ خان کو اُن کے پالتو کُتے کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


دوسری جانب تصویروں میں عائزہ خان اور اُن کے بچوں کے ساتھ دانش تیمور موجود ہیں۔

عائزہ خان نے صرف 2 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ تصویریں شیئر کی ہیں جن پر ہزاروں کی تعداد میں لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 9 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔