• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام کے بعد اب ٹک ٹاک پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ’گیتی پرنسز‘ کے نام سے موجود عائزہ خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

صرف دو دن میں عائزہ خان کو ٹک ٹاک پر 50 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ عائزہ خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کسی کو فالو نہیں کیاہوا۔

عائزہ خان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے ابھی تک صرف دو ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر ہزاروں کی تعداد میں لائکس اور تبصرے کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل عائزہ خان نے اپنے ا نسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے ’گیتی‘ نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا تھا۔


عائزہ خان کا اپنے انسٹا گرام پوسٹ پر کیپشن میں مداحوں و فالوورز کو کہنا تھا کہ ’گیتی پرنسس کو ٹک ٹاک پر فالو کریں۔‘

پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد حلقوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ عائزہ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں ’ گیتی‘ نامی ایک کردار ادا کر رہی ہیں جس پر انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا نام رکھا ہے۔

تازہ ترین