انتخابی اصلاحات، وزیراعظم کی اپوزیشن سے رابطے کی ہدایت

June 28, 2021

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اراکان کو انتخابی اصلاحات پر حزب اختلاف سے رابطے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم کی اپوزیشن سے رابطے کی ہدایت کی تصدیق کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اٹارنی جنرل انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن اور الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل اس معاملے پر اپوزیشن کی قانونی ٹیم اور الیکشن کمیشن کو بریفنگ بھی دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تجاویز پر مبنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔