• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی او سی کا کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھولنے کا فیصلہ


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ملک میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس این سی او سی نے کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق پیٹرول پمپ، میڈیکل اسٹورز، دیگر ضروری اشیاء کے کاروبار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے تازہ فیصلوں کے مطابق آؤٹ ڈور ڈائن۔ان کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی جبکہ ان ڈور ڈائن۔ان میں 50 فیصد لوگوں کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائن۔ان کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

این سی او سی کےاعلامیے کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنائے۔

تازہ ترین