گیس کا بحران حکمرانوں کا اپنا پیدا کردہ ہے، امتیاز شیخ

June 29, 2021

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا گیس بحران سے متعلق کہنا ہے کہ یہ بحران حکمرانوں کا اپنا پیدا کردہ ہے۔

امتیاز شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق حکومتوں پر الزام تراشی تحریک انصاف کا پرانا کام ہے، حکومت مہنگے فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنانے کا ریکارڈ قاٸم کر رہی ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ حکمراں اپنی نااہلیوں اور ناکامیوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک کو بحرانوں نے گھیر رکھا ہے۔