عالیہ بھٹ ایک حیرت انگیز اداکارہ ہیں: ثروت گیلانی

June 30, 2021

پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

اداکارہ کو انسٹاگرام پر کمنٹ کرتے ہوئے اسراء خان نامی خاتون نے کہا کہ ’آپ لوگ بالی ووڈ والوں کے سامنے خود کو اتنا گراتے کیوں ہیں، عالیہ بھٹ سے آپ ہزار گنا بہترین اداکارہ ہیں۔

صارف نے لکھا کہ وہ اداکارہ کے انٹرویوز دیکھ کر حوصلہ افزائی لیتی ہیں، لیکن ثروت بھارتی اداکاراؤں کیلئے لکھتی ہیں کہ وہ بالی ووڈ اداکاراؤں کی پرستار ہیں تو یہ نامناسب ہے۔

ثروت گیلانی نے اس کمنٹ پر صارف کو صفائی دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں دوسروں کے اچھے کام کو سراہنا سیکھنا چاہئے۔‘

انہوں نے لکھا کہ آپ نہیں جانتیں کہ عالیہ بھٹ نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے کتنی محنت کی ہوگی، بلاشبہ عالیہ ایک بہترین اداکارہ ہیں۔

ثروت نے یہ بھی کہا کہ ’کسی کے کام کو سراہنا لازماً سرحدوں کے پار تک جانا چاہئے۔‘