چترال، 3 بہنیں دریا میں ڈوب کر جاں بحق

July 10, 2021

چترال کے علاقے کریم آباد کے مقام پر 3 سگی بہنیں دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

تینوں بہنیں قالین دھو رہی تھیں کہ ایک بہن دریا میں جاگری جسے بچانے کی کوشش میں دوسری دو بہنیں بھی ڈوب گئیں۔

ڈوبنے والی تینوںبہنوںکی لاشیں نکال لی گئیں۔