آئمہ بیگ کی ہمیشہ والی ’ڈیٹ‘ کون؟

July 10, 2021

پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی ہمیشہ والی ڈیٹ کو مداحوں سے ملوادیا۔

حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے ایک اہم اعلان کرنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ہونے والے شوہر شہباز شگری کے ہمراہ اپنی کچھ دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویریں حالیہ ایوارڈز شو کی تقریب کی ہیں جس میں آئمہ بیگ نے سُرخ رنگ کا مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اُن کے منگیتر شہباز شگری نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ پہنا تھا۔

آئمہ بیگ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’میری ہمیشہ والی ڈیٹ سے ملیے۔‘

گلوکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز شگری نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’مجھے خود سے ملکر بہت اچھا لگا۔‘

یاد رہے کہ اسی ایوارڈز شو کی تقریب کے دوران رپورٹر کی جانب سے اس جوڑی سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ دونوں شادی کب کر رہے ہیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شگری اور آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ’انشاءاللّٰہ! اس سال کے آخر تک ہم شادی کر لیں گے۔‘

خیال رہے کہ آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں۔

شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔