• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ بیگ نے شہباز شگری کیساتھ منگنی کی تصدیق کردی

پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری کے ساتھ اپنی منگنی کی تصدیق کردی۔

آئمہ بیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں صرف گلوکار کا ہاتھ نظر آرہا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں آئمہ بیگ نے ڈائمنڈ کی خوبصورت انگوٹھی پہنی ہوئی ہے جو اُن کی منگنی کی ہے۔

آئمہ بیگ نے تصویر کے کیپشن میں انگوٹھی والا ایموجی بناتے ہوئے اپنے منگیتر شہباز شگری کو ٹیگ کیا۔

گلوکارہ کی اس پوسٹ کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ شہباز شگری اور آئمہ بیگ نے منگنی کرلی ہے۔

آئمہ بیگ کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداح اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں تو وہیں شوبز ستارے بھی آئمہ بیگ اور شہباز شگری کو منگنی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں، شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔

تازہ ترین