مریم نواز کی کوٹلی جاتے ہوئے سیلفی

July 13, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آزاد جموں کشمیر میں کوٹلی جاتے ہوئے دیگر رہنماؤں کے ساتھ سیلفی شیئر کردی۔

مریم نواز کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی سیلفی میں وہ خود ، ڈرائیونگ سیٹ پر شاہد خاقان عباسی اور پیچھے مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اور پرویز رشید موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن 2021 کیلئے نون لیگ کی جانب سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

مریم نواز آج کوٹلی، کل ہجیرہ اور راولا کوٹ جبکہ 18 جولائی کو باغ اور 19 جولائی کو حویلی میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔