• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی گزشتہ روز نکالی گئی بہاولپور ریلی کے دوران سیلفیاں لیتی رہیں۔

ہلکے گلابی رنگ میں ملبوس مریم نواز کی خوبصورت سیلفیوں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

 لیگی کارکنان ان سیلفیوں کو دن کی بہترین سیلفی قرار دے رہے ہیں۔


بہاولپور میں پی ڈی ایم کی جانب سے نکالی گئی ریلی  سے خطاب میں مریم نواز نے کہا تھا کہ جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دیے اس دن حکومت کا کام تمام ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ جلسوں اور ریلیوں کے دوران مریم نواز کی تمام تر باتوں پر لیگی کارکنان دلچسپی لیتے ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے ہاتھ میں پی ڈی ایم جلسوں کے دوران پکڑا ایک مخصوص گلاس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی مختلف مواقعوں پر یہ گلاس ہاتھ میں پکڑے تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے۔

تازہ ترین