نور ظفر خان ایمی جیکسن سے زیادہ خوبصورت قرار

July 16, 2021

برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن نے حالیہ ہونے والے فیسٹول میں پاکستانی اداکارہ نور ظفر خان کے لباس جیسا لباس پہنا مگر مداحوں کو کچھ خاص نہیں بھایا۔

یہ روایت دن بہ دن عام ہوتی جا رہی ہے کہ مختلف اداکاراؤں کی جانب سے کسی بھی ایوارڈ شو یا فیسٹول میں پہلے سے پہنے جانے والے اسٹائل یا لباس کو دہرایا جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں پیش آیا جس میں ایک معروف برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن نے پاکستان کی معروف اداکارہ نور ظفر خان کے لباس جیسا لباس پہن کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

ایمی جیکسن کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جسے متعدد شوبز میڈیا پیجز کی جانب سے بھی تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے۔

ایمی کی اِن تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو لباس گزشتہ سال نور ظفر خان کی جانب سے پیسا ایوارڈ 2020ء میںپہنا گیا تھا ویسا ہی لباس ایمی نے گزشتہ دن کانز فلم فیسٹول 2021ء میں پہنا ہوا ہے۔

ایمی جیکسن کی جانب سے جہاں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرا س لباس میں اپنی تصویریں شیئر کی گئی ہیں وہیں برٹش میڈیا کے تصدیق شدہ ایک بیج نے اپنے سوشل میڈیا پر نورظفر خان کے ساتھ ایمی جیکسن کا بنایا گیا کولاج انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی یہ تصویریں خوب وائرل ہو رہی ہیں ، اِن پوسٹس کے کمنٹ باکس میں پاکستانی شائقین کا کہنا ہے کہ اس لباس میں نور ظفر خان ایمی جیکسن سے کئی درجے بہتر اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔