قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ کی موٹر سائیکل کو خوفناک ٹکر، دو خواتین جاں بحق

July 18, 2021

پڈعیدن (نامہ نگار) بھریاسٹی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو خوفناک ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا،موٹر سائکل سوار مقامی اسپتال سے علاج کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ کھنڈا کھاہی کے مقام پر کوچ نے موٹر سائیکل کو کچل دیا ،اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو بھریاسٹی اسپتال منتقل کردیا۔