عیدالاضحیٰ: ملک بھر میں جانوروں کی خریداری جاری

July 19, 2021

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں عیدالاضحیٰ کےلیے مویشیوں کی خریداری جاری ہے۔

سکھر کی مویشی منڈی میں خریداری تیز ہوگئی، لوگ اپنی پسند کا جانور خریدنے میں مصروف نظر آئے۔

مظفر گڑھ میں پانڈے اور انمول نامی بیلوں نے دھوم مچادی۔

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عیدقربان کے جانوروں کی خریداری کے لیے مویشی منڈیا سج گئیں۔