بجلی بحران کے باعث عوام کی چیخیں نکل گئیں، جمعیت ن

July 20, 2021

اکوئٹہ( این این آئی)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہا ہےکہ حکومت کی بے حسی اور بے بسی سے صوبہ مسائلستان بن چکا ہے، شدید گرمی میں قلت آب، بجلی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی سے عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں شہر ناپرسان میں قلت آب اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں لیکن کوئی سننے کو تیار نہیںپورا کوئٹہ شہرٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہے طویل لوڈشیڈنگ سے گھریلو زندگی کے ساتھ کاروباری زندگی ٹھپ کر رہ گئی انہوں نے کہا کہ قلت آب کے بحران کے باعث غریب عوام پینے کے پانی کے لئے خوار ہورہے ہیں دور افتادہ علاقوں سے عورتیں اور بچے پانی لانے پر مجبور ہیں، نجی واٹر سپلائیوں میں پانی کا بحران کیوں نہیں روزانہ سیکڑوں ٹینکرز ایک واٹر سپلائی سے شہر کو پانی سپلائی کررہے ہیں جبکہ سرکاری ٹیوب ویل سے عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں،انہوں نے کہا کہ بلوں کی ادائیگی کی باوجود اندورن کوئٹہ شہر 24گھنٹوں میں سے دس گھنٹے بجلی فراہم کرنا ظلم کی انتہا ہے ، کیسکو چیف بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کے خاتمے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔