کراچی میں رکشہ سوار خاتون کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ

July 20, 2021

کراچی میں شارع فیصل پر رکشے میں سوار خاتون نے تنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

موٹرسائیکل سوار افراد نے خاتون کو تنگ کرنا شروع کیا تو اس نے ان افراد کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔

ہراساں کرنے والوں نے اس وقت خاتون کا پیچھا کرنا چھوڑا، جب رکشہ ڈرائیور اپنے رکشے کو شارع فیصل تھانے لے گیا۔