کابل، عیدالاضحیٰ کے دن صدارتی محل کےقریب راکٹ حملہ

July 20, 2021


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عیدالاضحیٰ کے دن نماز کی ادائیگی کے وقت صدارتی محل کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق راکٹ صدارتی محل کےقریب داغے گئے، حملے کے وقت صدارتی محل میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جارہی تھی جسے جاری رکھا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی محل کےقریب کم از کم 2 راکٹ داغے گئے۔

یہ راکٹ صبح 8 بجے داغےگئے اور ان کی آواز گرین زون تک سنی گئی۔