وزیراعظم عمران خان نے بھکر میں شجرکاری مہم سے پہلے اور بعد کی ویڈیو شیئر کردی

July 20, 2021

وزیراعظم عمران خان نے بھکر میں گزشتہ ڈھائی سال میں شجرکاری مہم کے زبردست نتائج کی ویڈیو جاری کردی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بھکر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’2019 میں ہماری شجرکاری مہم سے پہلے اور بعد میں۔‘

عمران خان نے کہا کہ بھکر میں بلین ٹری شجر کاری مہم کےصرف 2 سے ڈھائی سال میں زبردست نتائج سامنے آئے۔

وزیراعظم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان کو آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز و شاداب بنا رہے ہیں۔