امریکی شہری نے گاڑی کی خاطر زندگی خطرےمیں ڈال دی

July 20, 2021


امریکا میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں ایک جنگلی ریچھ داخل ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنی گاڑی میں گھنسے والے خطرناک ریچھ کو باہر نکالنے کی کوشش کررہا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے گاڑی کا دروازہ کھولا تو طویل القامت ریچھ تیزی سے جنگل کی طرف نکل گیا۔