مکہ اور مدینہ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات، حجاج منیٰ پہنچ گئے

July 20, 2021


مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عیدالاضحٰی کی نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جبکہ حجاج وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے کے بعد منیٰ پہنچ گئے۔

عیدالاضحٰی کے پہلے دن حجاج رمی کررہے ہیں۔ آج صرف بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی، رمی کے بعد حجاج عبادت میں وقت گزاریں گے۔

قربانی کے بعد حجاج کرام سر منڈوا کر احرام کی حالت سے باہر آ جائیں گے۔ اور طواف زیارت کے بعد حجاج رات منیٰ میں گزاریں گے۔

اس بارخواتین کے لیےحج میں محرم کی شرط نہیں رکھی گئی، لیکن انہیں گروپ میں جانا ہوگا۔