نمازعید کے اجتماعات کی حفاظت کیلیے1898پولیس اہلکارتعینات ہونگے

July 21, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)آر پی اوسید خرم علی کی طرف سےملتان ریجن میں عیدالاضحیٰ کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا،ضلع ملتان،وہاڑی، خانیوال اورلودھراں میں4221 پولیس افسران و اہلکاروں سکیورٹی امورانجام دیں گے ،انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان میں مساجد،امام بارگاہ و دیگر مقامات پر عید الاضحی کے اجتماعات کی حفاظت کے لیے 1898پولیس افسران فرائض سر انجام دیں گے ،ضلع وہاڑی میں 885 ضلع خانیوال میں 760 اور ضلع لودھراں میں 678پولیس افسران فرائض سر انجام دیں گےملتان ریجن میں عیدالاضحیٰ کے کل اجتماعات 3350ہوں گےضلع ملتان 2067,ضلع وہاڑی 534,ضلع خانیوال 512اور ضلع لودھراں میں 237اجتماعات ہوں گے ۔اخر میں ریجنل پولیس آفیسر نے ملتان ریجن ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں کے باسیوں کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا۔