عارف نظامی کا انتقال،صحافت کا ایک دور اختتام پذیر ہوا، ناصر شاہ

July 21, 2021

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نامور صحافی عارف نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صحافت کا ایک دور اختتام پذیر ہوا۔

سید ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ عارف نظامی کو صحافت کے شعبے میں خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، عارف نظامی کے انتقال سے صحافت کا ایک دور اختتام پذیر ہوا۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ مرحوم نڈر اور اصولوں پر ڈٹے رہنے والی شخصیت کے مالک تھے، ہم عارف نظامی کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

واضح رہے کہ عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔