سیف علی خان کی اپنے چاروں بچوں کیساتھ پہلی تصویر

July 21, 2021

بھارتی اداکار سیف علی خان کی پہلی مرتبہ اپنے تمام بچوں کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی۔

یہ تصویر سیف کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

سارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللّٰہ سب کو امن و ترقی عطا فرمائے۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیف کے سب سے چھوٹے بیٹے کے چہرے کو دنیا سے چھپاتے ہوئے اس پر ایموجی بنادی گئی ہے۔