انگین آلتان کی عید پر فیملی فوٹو

July 22, 2021

دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی تاریخی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان کی فیملی کے ساتھ عید کی چھٹیاں مناتے ہوئے شیئر کی گئی تصاویر مداحوں کو بھا گئی ہیں۔

ترک اداکار انگین آلتان نے عیدالالضحٰی کی چھٹیاں اپنی فیملی اور چند قریبی دوستوں کے ساتھ منائیں۔

اداکار انگین آلتان کی سالی الیشے دیمیراگ نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید کے موقع پر فیملی کے ساتھ عید مناتے ہوئے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔


انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آپ کے اہل خانہ اور اپنے سب ہی عزیزوں کے ساتھ بہت سی خوشیوں بھری، صحت مند اور پُرسکون چھٹیاں مبارک ہوں۔‘

اس سے قبل ترک اداکار نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے تمام مداحوں کو عید کی مبارکباد دی تھی ۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں انگریزی اردو اور ترک زبان میں لکھا تھا کہ ’عید مبارک، مبارک عید الاضحی۔‘